کورونا وائرس: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے متعدد قانونی رعایتوں کا اعلان کر دیا

519

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کورونا وائرس کے باعث کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریگولیٹری ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ای سی پی نے یہ ادراک کرتے ہوئے کہ کمپنیوں کو قانونی شرائط جیسا کہ شیئرہولڈرز کے ساتھ ابلاغ، سالانہ جنرل میٹنگز اور معاشی نتائج کا اعلان کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ڈیڈلائن میں نرمی کر دی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے درج ذیل قانونی رعایتوں کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے:

الف: سالانہ معاشی نتائج کے حوالے سے سالانہ جنرل میٹنگ کے انعقاد میں 30 روز کی رعایت کے علاوہ پہلی سہ ماہی کے معاشی نتائج جمع کروانے کے حوالے سے بھی یہ رعایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس ای سی پی کی جانب سے بارہا بندش کے بعد سٹاک مارکیٹ کی صورتِ حال کا جائزہ

ب: کمپنیاں جنرل میٹنگز اور سالانہ رپورٹوں کے حوالے سے نوٹسز جدید ذرائع ابلاغ جیسا کہ ای میل کے ذریعے ارسال کر سکتی ہیں۔

ت: اگرچہ قانون ہر سہ ماہی میں ایک بار بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے انعقاد کی شرط کے حوالے سے رعایت فراہم نہیں کرتا۔ تاہم، کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 179 کے تحت کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ ڈائریکٹرز سرکولیشن کے ذریعے کوئی بھی قرارداد منظور کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایس ای سی پی کا کیپیٹل مارکیٹ کو آپریشنل رکھنے کا اعلان

سہ ماہی معاشی نتائج کا اعلان کرنے کی شرط میں ماسوائے پہلی سہ ماہی کہ کوئی رعایت نہیں دی گئی لیکن ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ قانونی شرائط لاگو کرتے ہوئے حالات کو پیش نظر رکھا جائے گا۔ غیر معمولی حالات میں کمپنیوں سے پبلک سیفٹی کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جب کہ کارپوریٹ شرائط پورا کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی اور متعلقہ ایپس کے استعمال کے لیے ناگزیر اقدامات کریں تاکہ وہ قانونی شرائط پر پورا اترنے کے لیے گھر سے کام کرنے کے قابل ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here