پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 26 فیصد کمی

553

اسلام آباد: ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 26.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک کی مدت میں ملکی برآمدات میں 2.23 فیصداضافہ جبکہ درآمدات میں 14.42 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات کاحجم 17.451 ارب ڈالررہا، گزشتہ سال کے ابتدائی 9 ماہ میں برآمدات کاحجم 17.071 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اسی طرح  مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 34.814 ملین ڈالررہا،گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں پاکستان کادرآمدی بل 40.67 ارب ڈالررہاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ملکی تجارتی خسارے کاحجم 17.36 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں پاکستان کے تجارتی خسارے کاحجم 23.60 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here