لاک ڈائون میں گھر بیٹھے افراد کو کامیاب بزنس کے گر سکھانے کیلئے سٹیٹ بینک نے گیم متعارف کرا دی

1129

کراچی: نیشنل فنانشل لٹڑیری پروگرام فار یوتھ نے اپنا ای پورٹل اور گیم متعارف کرا دی ہے۔ 

نیشنل فنانشل لٹریری پروگرام سٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (این ایف ای پی وائے) کی جانب سے مشترکہ طور پر چلایا جا رہا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پاکستان کا پہلا آن لائن فنانشل لٹریسی کورس ہے جسے گیم کے ذریعے انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں ای پورٹل کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔

گیم تین عمر کے گروپوں کیلئے بنائی گئی ہے، (نو سے 12 سال) کے بچوں کا گروپ، (13 سے 17) سال کے بالغ افراد اور (18 سے 29) سال کے نوجوانوں کے لیے اور کمپیوٹر پر انٹرنیٹ یا موبائل فونز پر گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور کے ذریعے رسائی حآصل کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بینک نے قرض ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی

گیم کا نام ‘پومپاک’ کمانا سیکھو (POMPAK – Learn to Earn) رکھا گیا ہے۔ پومپاک کا مخفف ‘پاکستان کے انار’ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ دو انٹرپرینوریل کزنز شریں جو شہر میں رہتی ہے اور علی جو کھیتوں میں رہتا ہے، دونوں اس گیم کے کردار ہیں۔

دونوں ملکر علی کے کھیتوں میں ایک انار کا پودا لگاتے ہیں، بعد میں اس سے ایک مکمل باغ بنا دیتے ہیں اور بالآخر شہر میں جوس کی ایک دکان بناتے ہیں  جہاں انار کا جوس بیچ کر یونیورسٹی کی فیسیں ادا کرتے ہیں۔

اس گیم کا آئیڈیا لوگوں کو اپنے بزنس کا کامیاب بنانے کا طریقہ سکھانا ہے، گیم جیسے جیسے آگے چلتی ہے صارفین پوائنٹس حاصل کرتے جاتے ہیں جو انار کے بیج کی شکل میں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس ، اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے ریلیف پیکیج جاری کردیا

سٹیٹ بینک کے مطابق گیم کا مقصد پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں کو پیسے کی مینجمنٹ کی مہارت دے کر انکی فنانس کی سمجھ بوجھ کو بہتر کرنا ہے۔ صارفین بچت، بجٹ، ادھار اور بینک کے علاوہ دیگر دوسرے موضوع سیکھ سکتے ہیں۔  ہر موضوع میں کچھ سوالات پوچھے جاتے ہیں اور وہ صارفین جو مکمل تربیت لیتے ہیں انہیں فنانشل لیٹریسی کے سرٹیفکیٹ سے نوازا جاتا ہے۔

سٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے ہزاروں طالبعلوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، این ایف ایل پی وائے پاکستانی نوجوانوں پر ای لرننگ پورٹل کے ذریعے مثبت اثر پڑنے کی امید کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here