ٹیکسی سروس کریم کا کوررونا وائرس کے باعث ڈرائیورز کو ہیلتھ انشورنس، راشن دینے کا اعلان

834

کراچی: آن لائن سفری سہولت دینے والی کمپنی ‘کریم’ کی سروس کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعث تعطل کا شکار ہے اس لیے کمپنی نے اپنے ڈرائیورز کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کریم کا کہنا ہے چوں کہ ڈرائیورز انکے پلیٹ فارم سے روزانہ کی بنیاد پر کما رہے تھے تاہم سروس بند ہونے سے وہ مالی مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں اس لیے اب کمپنی نے ان کی مدد کے لیے  ‘BE CAREEM’ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

کریم نے اپنے ڈرائیورز کو صحت سے متعلق سہولیات دینے کے لیے مائیکروانشور (MicroEnsure) سے معاہدہ کیا ہے۔ کم لاگت کی انشورنس پالیسیز 163 روپے سے شروع ہو کر 569 روپے تک ماہانہ میں ہوں گی اور ڈرائیورز یا ان کے خاندان میں کسی فرد میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ہونے یا کسی دوسری بیماری کی تشخیص کی صورت میں ہسپتال یا آئی سی یو میں داخلے پر انہیں مالی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس کی وجہ سے ائیر لفٹ کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس : فورڈ اور جنرل الیکٹرک کا چار جولائی تک پچاس ہزار وینٹی لیٹر بنانے کا اعلان

کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے گوگل کا 800 ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا: کورونا وائرس کے باعث موبائل فونز کا کاروبار بری طرح متاثر

اس کے علاوہ نے کسی ڈرائیور جس میں کورونا وائرس مثبت آئے یا پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے انفرادی طور پر قرنطینہ کر دیا جائے تو ایسے ڈرائیورز کی دو ہفتوں کی مالی مدد کے لیے ‘کیپٹن سِک پے پالیسی’ (Captain Sick Pay Policy) کا اعلان کیا ہے۔

کریم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی مالی اداروں سے ڈرائیورز کی گاڑی کے قرضوں کی ادائیگی  میں لچک فراہم کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

کریم کی جانب سے نان پرافٹ اداروں سے ملک بھرمیں متاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ٹیموں نے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے مفت سینی ٹائزر اور ماسکس بھی تقسیم کیے۔

کریم پاکستان کے کنٹری جنرل مینیجر ذیشان حسیب بیگ نے کہا ہے کہ “ہم سمجھتے ہیں بہت سے ڈرائیورز اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے کریم کے ساتھ واحد روزگار پر انحصار کرتے ہیں، اور ہم اس ضرورت کے وقت اپنی بساط کے مطابق انکی مدد کریں گے”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here