لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز کی ادائیگیوں میں ٹیکس پیریڈ فروری 2020 سے 12 اپریل 2020 تک توسیع کر دی ہے۔
گزشتہ روز جاری کیے جانے والے سرکولر کے مطابق، ادائیگی کی تاریخ میں 31 مارچ 2020 سے توسیع کرتے ہوئے اسے 12 اپریل 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ادائیگی، فیڈرل ایکسائز ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کر دی
دریں اثناء، ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان سے وقت پر ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے تاکہ حکومت کے ریونیو وسائل میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ ایک اور بیان میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی تاکہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات کا سامنا کر رہے لوگوں کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: 5.2 کھرب روپے کا ٹیکس ہدف کیسے پورا ہوگا؟ ایف بی آر معجزے کا منتظر
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے افسر اور اہل کار لاک ڈائون کے دوران ملک میں پھیلی وبا کے خوف کے بغیر موثر انداز سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔