کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 767 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جس سے انڈیکس 28791 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز ہونے کے ایک گھنٹے کے بعد انڈیکس میں 500 پوائنٹس ہوا تھا اور اب تک تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں اب تک 134,113,576 شئیرز کا لین دین ہو چکا ہے جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,572,930,770 بنتی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں 61 پیسے مہنگا ہو کر یعنی 166.14 سے بڑھ کر 166.75 روپے کا ہو گیا ہے۔ یاد رہے رواں ہفتے ڈالر دوسری بار مہنگا ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے اضافہ ہوا تھا۔