کورونا وائرس کے باوجود ہنڈائی نے نئی سیڈان گاڑیاں متعارف کروا دیں

263

سیؤل:  جنوبی کوریا کی موٹر ساز کمپنی ہنڈائی نے ملک اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باوجود اپنی تمام نئی جینیسز جی 80  سیڈان گاڑیاں ملکی مارکیٹ میں لانچ کردیں۔

2021 Genesis G80

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق ہنڈائی انڈیپنڈنٹ جینیسز برانڈ کے تحت  تین قسم کی تھرڈ جنریشن جی 80  سیڈان گاڑیاں لانچ کی گئی ہیں۔

The interior of the Genesis G80 sedan
ہونڈائی کی نئی گاڑی کا اندرونی حصہ

ان میں 2.5 لیٹر گیسولین ٹربو، 3.5  لیٹر گیسولین ٹربو اور 2.2  لیٹر ڈیزل انجن شامل ہیں۔

پٹرول سے چلنے والے ماڈلز دو ایندھن سسٹم پر مبنی ہیں جبکہ ڈیزل ماڈل کی گاڑی ایک لیٹر سے 14.6  کلومیٹرسفر کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ہنڈائی نے نئی گاڑیاں ایک ایسے وقت میں متعارف کرائی ہیں جب کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی آٹو انڈسٹری کو جزوی بندش کا سامنا ہے۔

حال ہی میں گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی سوزوکی موٹرز نے جاپان میں اپنی گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیداوار کی یہ بندش یکم سے تین اپریل تک کے لیے ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث وہ بیرون ملک سے پارٹس نہیں خرید پا رہی جس  سبب فیصلہ کیا گیا ہے کہ پراڈکشن کو کچھ عرصہ کے لیے بند کردیا جائے۔

اس سے قبل  جاپانی آٹو میکر ہنڈا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں اپنے تمام فیکٹریاں، ریجنل دفاتر اور شو رومز اگلے حکم نامے تک بند کردیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here