ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلوگرام کمی

یکم اپریل سے ایل پی جی 90 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی، گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں زبردست کمی

614

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کے بعد اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کی کمی کردی ہے جسکا نفاذ یکم اپریل سے ہوگا۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 462.78 روپے کی کمی  جبکہ کمرشل سلنڈر 1 ہزار 781 روپے سستا ہوگیا ہے۔

گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت   1 ہزار  067 روپے  جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 4 ہزار 107 روپے ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کی اپریل کے مہینے کے لیے فی میٹرک ٹن قیمت 90 ہزار 457  روپے مقررکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایل پی جی بائوزرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں تاخیر کی خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں: اوگرا

چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے نوٹی فکیشن کے بعد ماہ اپریل میں ایل پی جی 90 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ اس کمی سے پہلے گھریلو سلنڈر 1 ہزار 530 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 5 ہزار  882روپے میں مارکیٹ میں دستیاب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تازہ کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت سترہ سال  کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نئی ایل پی جی پالیسی جلد متعارف کروائے جانے کا امکان

عرفان کھوکھر نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کوہدایت کی کہ وہ اوگرا کے طے کردہ نرخ سے زیادہ پر ایل پی جی کی فروخت کرنے سے گریز کریں ۔

انہوں نے حکومت پر ایل پی جی پالیسی بنانے پر زور دیا تاکہ اس صنعت کو نقصانات سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے باعث انڈسٹری کو پہنچنے والے دو ارب روپے کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے سیلز ٹیکس، لیوی اور ایڈوانس ٹیکس کو ہٹا یا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں اور حکومت اسکے ڈسٹری بیوٹرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے پالیسی اقدامات اٹھائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here