سندھ حکومت کا نجی اداروں کو 31 مارچ تک ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت

صوبے بھر میں لاک ڈاون کے باعث تمام کاروبار اور صنعتی یونٹس بند ہیں جس سے ہزاروں ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

1071

کراچی : سندھ حکومت نے صوبے میں کام کرنے والے کارخانوں اور دوسرے نجی اداروں کو ملازمین کو 31  مارچ تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ پیمنٹ آف ویجز ایکٹ 2015 کے سیکشن 3 کو عمل میں لاتے ہوئے سندھ سرکار نے کاروباروں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے  مستقل ، کنٹریکٹ اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو 31مارچ تک واجبات کی ادائیگی کردیں۔

لیبر اینڈ ہیومن ریسوس ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے عمل درآمد کروانے اور ملازمین کی شکایت کے ازالے کے لیے ایک ایمرجنسی سیل بھی قائم کردیا ہے۔

ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے حکم کا یہ اقدام ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب صوبے اور ملک میں مہلک کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ  دیکھنے میں آرہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 30 مارچ کورونا وائرس کے 33 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ سندھ میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 502 ہوگئی ہے۔

صوبے بھر میں لاک ڈاون کا نفاذ ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے اور تمام کاروبار اور صنعتی یونٹس بند ہیں جس کے باعث ہزاروں ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here