جاپان میں مقیم پاکستانی بزنس مین کی 16 وینٹی لیٹر عطیہ کرنے کی پیشکش

وینٹی لیٹر کی قلت کا سامنا صرف پاکستان کو ہی نہیں بلکہ امریکا، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی حکومتیں پریشان ہیں اگر کورونا کے مریض بڑھتے گئے تو معاملات بگڑ سکتے ہیں

815

ٹوکیو: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافے ہو رہا ہے اور ایسے حالات میں ایک چیز جو سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہو رہی  ہے  وہ ہے ملک بھر کے ہسپتالوں میں طبی آلات   اور وینٹی لیٹرز کی کمی۔

اب جاپان میں مقیم ایک پاکستانی بزنس مین نے 16 وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

سوموار کوٹوکیومیں پاکستانی سفارت  خانے کی جانب سے کہا گیا کہ  وہ پاکستان میں وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ مذکورہ وینٹی لیٹرز کو بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان منتقل کیا جا سکے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ کورونا سے بچائو کے ماسک اور ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی آلات بھی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس، وینٹی لیٹرز کی عالمی قلت کے باعث پاکستان کا مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کا فیصلہ

کورونا وائرس، چین نے پاکستان کو 40 لاکھ ڈالر گرانٹ اور میڈیکل سامان فراہم کر دیا، امریکہ کا 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

پاکستانی طالبعلم نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ڈیٹیکٹر تیار کر لیا

دنیا کو کورونا وائرس کے مریضوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے طبی آلے وینٹی لیٹر کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ وینٹی لیٹر کی کمی یا قلت کا سامنا کرنے والے ممالک میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ امریکا، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک کو بھی اس کی عدم فراہمی کا سامنا ہے اور وہاں  حکومتیں پریشان ہیں کہ اگر یوں ہی کورونا کے مریض بڑھتے گئے تو معاملات بگڑ سکتے ہیں۔

اس وقت اگرچہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ وینٹی لیٹرز کی تعداد امریکا میں ہی ہے تاہم پھر بھی امریکا کے پاس موجود وینٹی لیٹرز کی تعداد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے حساب سے انتہائی کم ہے۔

ایک سائنس جرنل کے مطابق امریکا میں ہر ایک لاکھ افراد کے لیے 34 وینٹی لیٹر موجود ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جہاں ہر ایک لاکھ افراد کے لیے 29 وینٹی لیٹر موجود ہیں، اسی طرح ہر ایک لاکھ افراد کے 12 وینٹی لیٹرز کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 2200 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ وہ کورونا کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید دس ہزار وینٹی لیٹرز خریدنا چاہتے ہیں لیکن عالمی سطح پر وینٹی لیٹرز کی قلت کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ وینٹی لیٹرز سمیت شعبہ صحت میں استعمال ہونے والی 62  مصنوعات پر تین ماہ کے لیے تمام ٹیکسز ہٹا دیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بھی ہیلتھ امپورٹرز کے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here