کورونا وائرس: پاکستان میں 76 افراد صحت یاب، مریضوں کی تعداد 1731 ہو گئی

وائرس سے ملک بھر میں 20 اموات، ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کورونا کی تشخیص، پنجاب حکومت کا مثبت کورونا وائرس ٹیسٹ کے حامل افراد کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ

681

لاہور: کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، آج (30 مارچ) سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1731 ہو گئی ہے۔ وائرس سے اب تک 76 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری پورٹل کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں چھ اور سندھ میں سات افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں پانچ جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

30 مارچ کو پنجاب میں مزید 45 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 638، سندھ میں 33 کیسز کے بعد 535، خیبر پختونخوا میں 29 کیسز کے بعد 221، بلوچستان میں11 کیسز کے بعد 152، گلگت بلتستان میں 12 کیسز کے بعد 128، اسلام آباد میں 8 کیسز کے بعد 51 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید چار افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی۔

ننکانہ صاحب: ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کورونا کی تشخیص 

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب سفر کیا تھا، ان کے علاوہ دو افراد تبلیغی جماعت کے ہیں، علاقے کے تمام مکینوں کو 14 دن کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے

علاج کے حوالے سے پاکستان میں اہم پیشرفت

معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کی جاننے والی کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس میں پائےجانے والےکروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔

ڈاکٹرعطاءالرحمٰن نے کہا کہ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔

ہوم آئسولیشن کی اجازت

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہے کہ مثبت کورونا وائرس ٹیسٹ کے حامل افراد کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ گھروں میں آئسولیٹ ہونے سے متعلق پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ مثبت کورونا ٹیسٹ والے مریض کی ہوم آئیسولیشن کی کچھ شرائط اور ضوابط ہوں گے۔

تمام شاہراہیں کھولنے، مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

کیا کورونا وائرس کرنسی نوٹوں سے بھی پھیل سکتا ہے؟

کورونا وائرس،ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں شورومز، دفاتراور فیکٹریاں بند کردیں

کورونا وائرس، وینٹی لیٹرز کی عالمی قلت کے باعث پاکستان کا مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کا فیصلہ

پاکستانی طالبعلم نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ڈیٹیکٹر تیار کر لیا

حکومت نے ادویات کی سپلائی کو سنجیدہ نہ لیا تو بحران پیدا ہو سکتا ہے، فارما بیورو

اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قلیل اورطویل مدتی پالیسی پر مشاورت کی گئی اور ملک کی شاہراہیں کھولنے اور مال بردار ریل گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے کو فوری طور پر اضافی مال گاڑیاں چلانے کی ہدایت کی گئی تاہم مسافر ٹرینیں فی الحال بند رہیں گی۔

  • خیبرپختونخوا میں بھی 31 مئی تک اسکول بند

  • وفاق اوردیگر صوبائی حکومتوں کے بعد حکومت خیبرپختونخوا نے بھی صوبے میں اسکولوں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

  • صوبائی حکومت کے محکمہ ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسکولوں کی بندش کا یہ عرصہ موسم گرما کی تعطیلات تصور کیا جائے گا۔

  • پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر، اوجی ڈی سی ایل بلڈنگ قرنطینہ میں تبدیل

    اسلام آباد میں کورونا وبا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات کے پیشِ نظر 3 بڑی عمارتیں قرنظینہ مراکز قرار دے دی گئیں جس کے انچارج اور فوکل پرسنز بھی تعینات کردیے گئے۔

  • پہلا قرنظینہ مرکز پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹرمیں قائم جس کا نگران ڈاکٹر سرتاج کو مقرر کیا گیا ہے، دوسرا قرنظینہ مرکز حاجی کیمپ کو بنایا گیا جس کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے۔

  • اس کے علاوہ آئی نائن سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل بلڈنگ کو بھی قرنظینہ میں بدل دیا گیا اور اس مرکز کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے۔

  • علاوہ ازیں ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم، اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان، مہرین بلوچ کو فوکل پرسن تعینات جبکہ صورتحال بگڑنے پر مزید قرنطینہ بنانے کے لیے دو نجی ہوٹل بھی مقرر کردیے گئے۔

  • چین سے مزید طبی سامان پاکستان پہنچ گیا

  • پاکستان میں کورونا وائرس جیسی بین الاقوامی وبا پر قابو پانے کے لیے چین حکومت کی جانب سے مسلسل طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    چین کے کنمنگ ایئر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر آج پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی۔

    چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے آج صبح 9 بجکر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

     پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here