لاہور: کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، آج (30 مارچ) سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1731 ہو گئی ہے۔ وائرس سے اب تک 76 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری پورٹل کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں چھ اور سندھ میں سات افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں پانچ جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔










































