لندن، ہانگ کانگ، سنگاپور: اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں بڑھتی اموات اور لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے۔
ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 304.46 پوائنٹ ( 1.57 فیصد) گر کر 19084.97 پوائنٹ پر بند ہوا۔
ٹاپکس انڈیکس 23.95 پوائنٹ (1.64 فیصد) کمی کے ساتھ 1435.54 پوائنٹ پر بند ہوا۔
ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 303.21 پوائنٹ (1.29 فیصد ) کمی کے ساتھ 23181.07 پوائنٹ رہا۔
ادھر یورپین سٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران مندی رہی جس کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیداواری و کاروباری سرگرمیوں کا تعطل اور خام تیل کے نرخوں کا گرنا ہے۔
لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس پیر کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 1.6 فیصد گرگیا۔
دیگر سٹاک مارکیٹس میں فرینکفرٹ سٹاک 1 فیصد، پیرس 1.9 فیصد،میلان 2 فیصد اور میڈرڈ سٹاک میں 2.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
سنگاپور میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے پیر کو نرخ 5.3 فیصد کم ہوکر 20 ڈالر فی بیرل رہے۔
برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 23 ڈالر فی بیرل طے پائے۔