دستانے بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی عالمی طلب پورا کرنے کے لیے کوشاں

666

کوالالمپور: ملائشیا کی دستانے مینوفیکچر کرنے والی دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ٹاپ گلووز کارپوریشن، جو عالمی سطح پر پانچ دستانوں میں سے ایک مینوفیکچر کرتی ہے، یورپ اور امریکا میں طلب بڑھنے کے باعث دستانوں کے آرڈرز پورا کرنے کے حوالے سے مشکلات کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے کیوں کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث ان کے لیے دستانوں کی طلب پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین لم وی نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گزشتہ روز بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے طلب بڑھنے کے باعث شپنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یورپ اور امریکا سے بالخصوص موصول ہونے والے آرڈرز کمپنی کی پیداواری صلاحیت سے دگنا ہیں۔ ٹاپ گلوز ایک روز میں 20 کروڑ فطری اور ربڑ کے مصنوعی دستانے تیار کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی کمپنی پاکستان میں بائیومیڈیکل آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے 202 ملکوں میں کورونا وائرس کے چھ لاکھ سے زیادہ کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں اور امریکا نے متاثرہ افراد کی تعداد کے تناظر میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ یورپ میں اب بھی زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔

کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین لم وی نے مزید کہا کہ خریداری کا یہ غیرمعمولی رجحان اگلے تین ماہ تک جاری رہ سکتا ہے لیکن آرڈرر اگلے نو ماہ تک بڑی تعداد میں موصول ہوتے رہیں گے کیوں کہ ایشیائی منڈیوں سے بھی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ہر ہفتے نئی مشینری خرید رہی ہے اور یہ اپنی پیداوار 30 فی صد تک بڑھا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے ادویات کی سپلائی کو سنجیدہ نہ لیا تو بحران پیدا ہو سکتا ہے، فارما بیورو

کمپنی قریباً ایک ہزارمزید ورکرز بھرتی کرنے جا  رہی ہے۔ ٹاپ گلووز عموماً نیپال سے بھرتیاں کرتی ہے لیکن سفری پابندیوں کے باعث اب وہ ملائشیا سے ہی ورکرز بھرتی کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here