اسلام آباد: فارما بیورو نے ادویات کی مینوفیکچرنگ اور سپلائی یقینی بنانے کے لیے حکومت سے بغیر رکاوٹ کےادویات اور فارما ملازمین کی آزادانہ نقل و حمل کی درخواست کی ہے۔
ترجمان فارما بیورو نے کہا ہے کہ “کورونا وائرس پھیلنے سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ دیگر معاملات کے علاوہ لاک ڈاؤن نے ادویات کی فراہمی پر بھی اثر ڈالا ہے جو ان حالات میں سب سے زیادہ ضروری ہے۔
یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ بہت سی دوا ساز کمپنیوں کو پاکستان بھر میں میڈیکل سٹورز میں دوائیں پہنچانا مشکل ہو رہا ہے کیونکہ متعلقہ حکام ٹرانسپورٹرز کو لاک ڈاؤن کے باعث آزادنہ نقل و حمل کی اجازت نہیں دے رہے”۔