فوجی فرٹیلائزر کا یوریا کی فی بیگ قیمت میں مزید کمی کا اعلان

1264

لاہور: فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے کسانوں کی مدد کرنے کے لیے سونا یوریا کی قیمت میں مزید 23 روپے کمی کردی ہے۔

حکومت کی طرف سے گیس انفراسٹرکچر ڈویپلمنٹ سیس کے حوالے سے دیے گئے ریلیف کےبعد کمپنی اب تک یوریا کی قیمت میں اب تک 375 روپے کمی کر چکی ہے۔

ایف ایف سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں انہوں نے خوراک کی سکیورٹی اور کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سونا یوریا کی فی بوری کی قیمت میں کمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف ایف سی نے یوریا کی قیمتوں میں فی بوری تین سو روپے کی کمی کر دی

فوجی فرٹیلائزر نے یوریا کھاد کی قیمت میں مزید 75  روپے فی بوری کمی کر دی

“لاگت میں اضافے کے باوجود ایف ایف سی نے سونا یوریا کے تھیلے کی قیمت میں 23 روپے مزید کمی کی ہے۔ ملک کو خدمات فراہم کرنے اور مسلسل ترقی کے سفر کی راہ پر چلنے کے لیے اس سے ہمارا عزم اور ارادہ ظاہر ہوتا ہے”۔

ایف ایف سی نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here