سندھ میں کھاد، بیج اورکیڑے مار ادویات کے مراکز لاک ڈاون سے مشتنی قرار

استثنی کا دورانیہ صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک ہوگا، زراعت کے شعبے میں سپلائی بحال نہ کرتے تو ایک نیا بحران جنم لے سکتا تھا: وزیر زراعت سندھ

1056

حکومت سندھ نے  کیڑے مار ادویات، کھادوں اور بیجوں کے مراکز کو لاک ڈاون سے مستشنی قرار دے دیا ہے۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز کو بھی سبزیوں،  پھلوں ، میڈیکل سٹورز اور کریانے کی دکانوں کی طرح اعلان کردہ اوقات کے لیے لاک ڈاون سے اسشتنی قرار دیا ہے۔

جاری کردہ پریس ریلیز میں انکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کسانوں کی مشکلات کے باعث کیا گیا ہے اور یہ سہولت صرف رجسٹرڈ ایجنٹس کے لیے ہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا  کہ صوبے میں خریف کی فصلوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور اگر کھادوں، بیجوں اور کیڑے مار ادویات کی سپلائی معطل رہتی ہے تو کسانوں کے لیے چاول اور کپاس اگانا نا مملکن ہوجائے گا اور یہی صورتحال سبزیوں اور پھلوں کے معاملےمیں بھی پیش آسکتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر زراعت کے شعبے میں سپلائی کھولنے کا فیصلہ نہ کیا جاتا تو یہ چیز ایک نئے بحران کو جنم دے سکتی تھی اور اسی باعث سندھ حکومت نے یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here