نئی دہلی: انڈیا کے مرکزی بنک نے اپنے بنیادی شرح سود میں نمایاں 75 بیسز پوائنٹ کی کمی کرتے ہوئے شرح سود 5.5 سے کم کر کے 4.4 فی صد کردی ہے تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والے معاشی حل ہوں اور معیشت کی بحالی میں مدد حاصل ہو۔
ریزرو بنک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے یہ کم ترین شرح سود ہے اور یہ کمی کمرشل بنکوں کو قرض دینے کے لیے کی گئی ہے، یہ مارچ 2010 سے ریپو ریٹ (Repo Rate) کہلاتی ہے۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس کی جانب سے یہ اعلان وزارت خزانہ کے ایک اعشاریہ سات کھرب (22 ارب ڈالر) کے معاشی امدادی پیکیج کے اعلان کے اگلے روز کیا گیا ہے۔ پیکیج میں 800 ملین لوگوں کو تین ماہ کے لیے راشن کی فراہمی بھی شامل ہے جو دنیا کی دوسرے سب سے زیادہ آبادی کے حامل ملک کی 60 فی صد آبادی بنتی ہے۔
مزید پڑھیں: انڈیا برطانیہ اور فرانس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا
وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے رواں ہفتے 21 روز کے لاک ڈائون کا اعلان کیے جانے سے قریباً ایک ہفتہ قبل معیشت کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کے حوالے سے آر بی آئی نے مانیٹری پالیسی کا اجلاس منعقد کیا تھا ۔