کورونا کا خوف، مندی کی صورت میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری تعطل کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

کاروبار کو خوشگوار انداز میں چلانے کے لیے اب یہ وقت 15 دن کے لیے 45 منٹ کے بجائے 120منٹ کردیا گیا ہے

522

اسلام آباد: بنک اور سٹاک مارکیٹیں ملکی مالیاتی نظام کا اہم ترین حصہ ہیں اور اسی وجہ سے سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ مارکیٹ سے منسلک تمام ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ای سی پی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان اور نیشنل کلیرنگ کمپنی آف پاکستان کے بزنس آپریشنز کو چالو رکھنے کے لیے تمام اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

ایس ای سی پی کی ہدایت پر کورونا وائرس کے تناظر میں مکمل لاک ڈاون کا سامنا کرنے والے صوبہ سندھ کی حکومت نے مالیاتی مارکیٹ کے تمام خود مختار اداروں کو لازمی خدمات میں شامل کرلیا ہے۔

ادھر ایس ای سی پی نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کو عارضی طور پر روکے جانے کے وقت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودہ غیر معمولی حالات میں کاروبار کو خوشگوار انداز میں چلانے کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کو روکنے کے وقت میں اضافے کی ہدایت کی گئی ہےاور اب یہ وقت 15 دن کے لیے 45 منٹ کے بجائے 120منٹ کردیا گیا ہے۔

مزید برآں ریگولیشن نمبر 8.3.2 میں نرمی کردی گئی ہے جس کے تحت سیکیورٹی بروکروں کو ڈیزاسٹر ریکوری ٹرمینلز کوپندرہ دن کے لیے تجارتی مقاصد کے لیے ایکٹو کرنے کی اجازت دی جاسکے گی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here