پیٹرول 15 روپے سستا ہو کر 96.56 روپے فی لیٹر ہو گیا

691

لاہور: ملک میں پیٹرول کی قیمت میں  15 روپے کمی کے بعد 96.56 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس بحران سے نمٹنے کے لیے معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔

قومی خزانے کو آئندہ تین ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث 70 ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ریلیف پیکیج کے خطاب میں پیٹرول 15 روپے، ڈیزل 15 روپے، کیروسین 15 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل بھی 15 روپے سستا کیا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران نے کچھ روز قبل تمام متعلقہ محکموں کو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مل کر جامع منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی تشکیل دینے کی ہدایات کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید چار فی صد کمی 

کورونا وائرس، سٹاک مارکیٹ میں بدترین گراوٹ، انٹر بینک میں ڈالر 162 روپے ہو گیا

ایئرلائن کمپنیوں کا کورونا وائرس کے باعث 250 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن کی حمایت میں آٹو کمپنیوں کا فیکٹریاں اور شو رومز بند کرنے کا اعلان

اس سے قبل کورونا وائرس پھیلنے سے عالمی تیل کی منڈی میں مسلسل کمی آئی ہے، اکثر ملکوں کی ائیرلائنز نے فلائٹ آپریشنز بند کرکے اپنے جہاز گراؤنڈ کر دیے ہیں جبکہ دنیا بھر کے ریلوے سٹیشنز بھی جمود کا شکار ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی کھپت میں کمی ہونے سے تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر تیل کی قیمتیں آگئی ہیں۔

یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ عالمی تیل کی منڈیوں میں قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 25 روپے کمی کی امید کی جا رہی تھی لیکن حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں 15 روپے کم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here