لائف انشورنش مصنوعات، ایس ای سی پی نے رجسٹریشن کا عمل آسان کر دیا

641

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے عزم کے ساتھ نئی لائف انشورنس پراڈکٹ یا پہلے سے موجود پراڈکٹ میں ترامیم کی رجسٹریشن کے عمل کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق، لائف انشورنس کمپنیوں اور فیملی تکفل آپریٹرز کی جانب سے ایس ای سی پی کو جمع کروائی گئی متعدد مصنوعات کے فیچرز، شرائط و ضوابط معیاری ہیں جو ان کی پہلے سے موجود مصنوعات سے مماثلت رکھتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہی وجوہ کے باعث انشورنس سیکٹر کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے ایس ای سی پی نے ایس آر او  2020/(1)234  جاری کیا ہے تاکہ معیاری مصنوعات جمع کروانے کے حوالے سے شرائط میں نرمی لائی جائے۔

مزید پڑھیں: سٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کا گزشتہ دو ماہ سے کوئی سربراہ نہیں

نئے سرکولر کے مطابق، لائف انشورنش کمپنی جو نئی پراڈکٹ جاری کرنا چاہتی ہے اور وہ ممکنہ طور پر ایک معیاری پراڈکٹ ہے تو اس کے لیے محض نہایت جامع معلومات جمع کروانے کی ضرورت ہو گی۔

مزید پڑھیں: بڑھتی ہوئی مسابقت کے باوجود پاکستان کی سب سے پرانی آدم جی انشورنس کمپنی نے اپنا مارکیٹ شئیر کیسے برقرار رکھا ہے؟

ایس ای سی پی نے انشورنش مصنوعات کی رجسٹریشن کا دورانیہ 30 روز سے کم کر کے سات دن کر دیا ہے۔ یہ رعایت ایس ای سی پی کی ان اصلاحات سے ہم آہنگ ہیں جو وہ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے اور پاکستان میں لائف انشورنس سیکٹر کی ترقی میں معاونت کے لیے کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here