عظیم اقبال پیرانی پاک قطر فیملی تکافل کے نئے سی ای او مقرر

1015

لاہور: پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں عظیم اقبال پیرانی کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

عظیم پیرانی 2007 میں شروع ہونے والے پاک قطر تکافل گروپ سے منسلک ہیں۔ وہ اس سے قبل گروپ میں بطور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

اس سے قبل پاک قطر فیملی تکافل کے سی ای او ناصر علی سید تھے جن کی جگہ عظیم پیرانی  کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ناصر علی نے پاک قطر تکافل گروپ کی دوسری کمپنی کے سی ای او کا چارج سنبھال لیا ہے۔

عظیم پیرانی 12 سال سے پاک قطر گروپ کے ساتھ مختلف سینئر عہدوں پر فائز رہے جبکہ وہ بانکا تکافل کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

2007 سے پہلے وہ فارورڈ یو (FWU AG) پاکستان کے ریجنل ہیڈ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، اسکے علاوہ وہ مارکیٹنگ ہیڈ اور میزان بینک میں اے ڈی سی بھی رہ چکے ہیں۔

وہ اسلامک بینکنگ اور تکافل کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اعلیٰ عہدوں کا 20 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ عظیم پیرانی نے دنیا بھر میں اسلامک فنانس اور تکافل کے مختلف اداروں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی اعلیٰ مہارت سے خدمات فراہم کی ہیں۔

اپنے نئے عہدے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ “پاک قطر فیملی تکافل کی سربراہی کرنا خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ یقین ہے کہ تکافل کے ذریعے مالی تحفظ کی فراہمی کے ویژن کی وجہ سے پاک قطر تکافل اپنا مقصد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here