کراچی: لیکویڈیٹی کے بنکوں سے نکالے جانے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی کے رجحان کے بعد اب ایک بار پھر مقامی منڈی میں سونے کی قیمت 4,500 روپے اضافے کے ساتھ 93,300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت اس وقت 80 ہزار روپے ہے۔ عالمی منڈیوں میں فیڈرل ریزروز کی جانب سے مہلک کورونا وائرس کے معیشت پر تباہ کن اثرات کے پیش نظر معاونتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔