ایس ای سی پی کا کیپیٹل مارکیٹ کو آپریشنل رکھنے کا اعلان

692

کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ادارے جو کیپیٹل مارکیٹ کا حصہ ہیں، منگل (آج) کو آپریشنل رہیں گے۔

یہ فیصلہ اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ بنک اور سٹاک مارکیٹس کسی بھی ملک کے معاشی نظام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، کمیشن نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے اپنی سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز (ایس آر اوز) کی کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر اقدامات کیے ہیں جن میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان (سی ڈی سی) اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی ایل) شامل ہیں۔

سندھ حکومت نے 23 مارچ کو صوبے بھر میں لاک ڈائون نافذ کر دیا تھا لیکن ایس ای سی پی کی درخواست پر کیپیٹل مارکیٹ کے ایس آر اوز کو ناگزیز خدمات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تمام کمپنیاں اپنا کارپوریٹ رسپانسبیلٹی بجٹ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مختض کریں،ایس ای سی پی

 ٹی آر ای سی ہولڈرز نے ایک مصنوعی سرگرمی کے دوران متعلقہ ڈیزاسٹر ریکوری (ڈی آر) کا مظاہرہ کیا اور دوردراز کے مقامات سے لاگ ان ہوئے اور کامیابی سے ٹریڈنگ، کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کا عمل انجام دیا۔ پی ایس ایکس، این سی سی پی ایل اور سی ڈی سی کی ٹیمیں ان سرگرمیوں کو مناسب طور پر جاری رکھنے کے لیے تعاون فراہم کر رہی ہیں اور تمام ٹی آر ای سی ہولڈرز آج مارکیٹ کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار تھے اور آنے والے دنوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

کمیشن نے مزید کہا کہ تمام ایس آر اوز اور ایس ای سی پی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں نے گھر سے کام کرنے کا بندوبست کیا ہے جسے ایس آر اوز کے ٹریڈنگ، کلیئرنگ، سیٹلمنٹ اور ڈیپازٹری سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈائون کے حالات میں اور دوردراز سے رسائی کے بندوبست کے باعث ایس ای سی پی کیپیٹل مارکیٹ کے سٹیک ہولڈرز کے لیے صبح کے وقت ٹریڈنگ سیشن کے آغاز سے قبل متعدد رعایتوں کا اعلان کرے گی۔

ایس ای سی پی نے ٹی آر ای سی ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفتر میں عملے کے ارکان کی تعداد کم سے کم رکھیں اور عملے کے صرف اہم ارکان ہی سرکاری دفاتر کی حدود میں داخل ہوں۔

مزید برآں، ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں اور ملاقاتیوں سے موجودہ حالات کے تناظر میں درخواست کی ہے کہ وہ سٹاک ایکسچینج کا رُخ کرنے سے گریز کریں اور ٹی آر ای سی ہولڈرز سے بھی یہ درخواست ہی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا غضب، سٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی سے 100 انڈیکس 2100 پوائنٹس گر گیا

ایس ای سی پی نے اپنے ایس آر اوز کو بھی یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس کی وبا کے باعث خطرات کے پیشِ نظر سیفٹی کو برقرار رکھنے اور خود کو، اپنے عملے کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ٹی آر ای سی ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے تجاویز پر عمل کریں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here