حکومت کا ورلڈ بینک کے منصوبوں کے 40 ملین ڈالر کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ

وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کو238 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک 350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا: فردوس عاشق

564

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے ورلڈ بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں کیلئے فراہم کردہ 40 ملین ڈالر وفاق اور صوبوں میں کوورونا وائرس سے لڑنے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 ملین ڈالر میں سے ساڑھے سات ملین ڈالر پنجاب، دس ملین ڈالر سندھ ، سات ملین ڈالر خیبر پختونخوا ، دو ملین ڈالر بلوچستان کی حکومتوں کو دئیے جائیں گے جبکہ 13.5 ملین ڈالر وفاقی حکومت وفاق کے زیر انتظام علاقوں سمیت ملکی بھر میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر خرچ کرے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ یہ فنڈز وفاقی حکومت مختص نہیں کر رہی بلکہ یہ غیر استعمال شدہ فنڈز ہیں جو صوبوں کے پاس پہلے سے موجود ہیں تاہم اب یہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے تو بڑے کاروبار اور لاکھوں نوکریاں ختم ہو جائیں گی

’کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں ایک سے ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے‘

کورونا وائرس: سٹیٹ بنک آف پاکستان کی بنکوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہدایت

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اڑھائی کروڑ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کا اجراء بھی وفاقی حکومت کے اس 60کروڑ ڈالر کے پیکج کا حصہ ہے جو وائرس سے لڑنے کیلئے طبی سامان کی خریداری اور دیگر اقدامات کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں مجموعی تعداد 544 ہو چکی ہے، وائرس کی وجہ سے سندھ میں ایک اور خیبر پختونخوا میں دو اموات بھی ہو چکی ہیں جبکہ ملک بھر میں پانچ افراد اب تک اس وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کو238 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک 350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کی وباءپر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہئے، عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔

فرودو س عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، اِس ضمن میں کسی قسم کی کوتا ہی یا لاپرواہی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی،وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ اِدارے اِشتراکِ عمل سے اقدامات کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے عوام کو ہدایت کی کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں،ریسٹوران میں بیٹھنے کی بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں، اس طرح کے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کر ہی نبرد آزما ہوتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here