ہواوے پاکستان کا وزارت صحت کو ویڈیو کانفرنس سسٹم کا عطیہ

سسٹم کے ذریعے عالمی ادارہ صحت، حکومت پاکستان کے تمام محکموں اور کورونا وائرس کے لیے قائم کیے گئے سنٹرز کیساتھ رابطہ رکھا جا سکے گا۔

788

اسلام آباد: ہواوے پاکستان کی جانب سے وفاقی وزات صحت کو تین لاکھ ڈالر مالیت کے ویڈیو کانفرنس سسٹم کا عطیہ دیا گیا جس کے ذریعے عالمی ادارہ صحت، حکومت پاکستان کے تمام محکموں اور کورونا وائرس کے لیے قائم کیے گئے سنٹرز کیساتھ رابطہ رکھا جا سکے گا۔

یہ سسٹم 4k  ویڈیو ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے اور اسے بڑے پیمانے پر پھیلنے والی بیماری کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنانے اور اس کے حوالے سے مشاورت اور مانیٹرنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سسٹم عطیہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہواوے پاکستان کی جانب سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیے: ’کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پاکستان کو لاک ڈائون کرنا ہی پڑے گا‘

یہ بھی پڑھیے:  ہواوے نے اپنی عالمی پے منٹ سروس ’’ہواوے پے‘‘ پاکستان میں متعارف کرادی

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس، چین نے پاکستان کو 40 لاکھ ڈالر گرانٹ اور میڈیکل سامان فراہم کر دیا، امریکہ کا 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

انکا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہواوے ہمار ا پارٹنر ہو بلکل اسی طرح جیسے چین اور پاکستان بہترین پارٹنر ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہواوے ٹیلی میڈیسن منصوبے میں مستقبل میں مدد کرسکتا ہے۔

اس موقع پر ہواوے پاکستان کے سی ای او مینگ کیانگ نے کورونا وائرس کیخلاف اقدامات میں پاکستان کی مدد کے لیے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہواوے کی جانب سے اس صورتحال میں سخت حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں کمپنی کے پاکستان میں آپریشن معمول کے مطابق چل رہے ہیں اور کمپنی کی اپنے کلائینٹس کی مدد سے پوری کوشش ہوگی کہ اس مشکل وقت میں یہ آپریشن چلتے رہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here