کورونا وائرس: پی آئی اے کو چار ارب روپے سے زیادہ کا نقصان

417

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے کورونا وائرس کے سبب مختلف بیرونی پروازوں کی معطلی چار ارب روپے سے زیادہ کے نقصان کا باعث ثابت ہوئی ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو بھی گزشتہ 10 روز کے دوران ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی خالی پروازیں زائرین کو واپس لانے کے لیے سعودی عرب بھیجی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سٹیٹ بنک آف پاکستان کی بنکوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہدایت

قومی پرچم بردار ایئرلائن نے متعدد روٹس پر پروازیں منسوخ کر دی ہیں جن میں چین، کویت، قطر، اٹلی، جاپان اور سعودی عرب شامل ہیں۔

دنیا بھر میں وبا کے پھیلنے کے باعث ہوابازی کی صنعت بدترین طور پر متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات، حکومت کا کاروباری طبقے کو بیل آؤٹ پیکج دینے پرغور

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مہلک وائرس کے باعث متعدد ایئرلائن کمپنیاں مئی کے اختتام تک دیوالیہ پن کا سامنا کر رہی ہوں گی۔

پی آئی اے نے 22 فروری کو احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے بیجنگ جانے والی پروازیں اس وقت منسوخ کر دی تھیں جب چین کے مرکز میں کورونا وائرس سے 22 سو افراد کی ہلاکتوں اور 75,500 مریضوں کے متاثر ہونے کی خبر منظرعام پر آئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here