‘کوشش کر رہے ہیں کورونا وائرس کا پاک چین تجارت پر اثر نہ پڑے’

570

لاہور: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کو کورونا وائرس کے پیش نظر روکے جانے کے تاثر کو رد کر دیا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود نقل وحمل اور تجارتی رابطے برقرار رکھے ہیں۔

عالمی وباء کے سی پیک پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اثر عارضی طور پر ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پیک کا مستقبل نہ صرف دونوں ملکوں کے لیے تابناک ہے بلکہ خطے کے لیے بھی شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنا تجربہ بتایا اور صورتحال کےجائزے کے لیے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کے ساتھ ہزاروں ٹیسٹ کٹس بھی فراہم کی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے واضح طور پر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کو غلط اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی ہم منصب کے سی پیک سے متعلق مشترکہ بیان کے بارے میں بھارتی ردِ عمل حقائق کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مقبوضہ کشمیر کو بھارتی حصہ کہنا اقوامِ متحدہ کے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here