لاہور: وزیراعظم کے مشیرِ برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے برآمدکنندگان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے برآمدکنندگان کو پیش آنے والے مسائل کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ ہے اور جلد ریلیف پیکیج فراہم کرے گی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت جلد برآمد کنندگان کو کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کے لیے ریلیف پیکیج کے اعلان کے علاوہ لیکویڈیٹی مسائل بھی حل کرے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رزاق داؤد نے کہا کہ “میں اپنے برآمدکنندگان کویقین دلانا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس سے آپ کو پیش آنے والے مسائل سے حکومت مکمل طور پر آگاہ ہے”۔
“آنے والے دنوں میں ہم ریلف پیکیج دیں گے، خاص کر آپ کے لیکویڈیٹی کے مسائل حل کریں گے”