زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16کروڑ16لاکھ ڈالرز کی کمی

562

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16کروڑ16لاکھ ڈالرز کی کمی رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق13مارچ کوختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب90کروڑ46لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہو کر 18 ارب 74 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 11 کروڑ 3 لاکھ ڈالرزکی کمی سے 12ارب67کروڑ96لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 13 لاکھ ڈالرزکم ہوکر 6ارب6کروڑ34لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 32 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12.8 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

مرکزی بینک نے 6 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18.9 ارب ڈالر (18904.6 ملین ڈالر ) ہو چکے ہیں۔

ملک میں کمرشل بینکوں کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران معمولی کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 6151.3 ملین ڈالر سے 6111.5 ملین ڈالر پر آگئے ہیں۔

گزشتہ سات ماہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جاری ہے، جولائی 2019 میں پاکستان کے پاس مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر تھے جو نومبر 2019 میں 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے جبکہ جنوری میں 18 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here