تازہ ترین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کنزیومر کمپنیوں کے منافع جات میں 26 فیصد کمی By اے پی پی - March 18, 2020 751 FacebookTwitterPinterestWhatsApp اسلام آباد: سال 2019ء کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹڈ کنزیومر کمپنیوں کے منافع جات میں 26 فیصد کمی ہوئی ہے۔ عالمی اقتصادی سست روی کے باعث پی ایس ایکس میں لسٹڈ 20 بڑی کمپنیوں کے منافع میں کمی ہوئی ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے دوران کنزیومر کمپنیوں کا منافع 57.8 ارب روپے تک کم ہو گیا۔ پی ایس ایکس میں لسٹڈ 20 کنزیومر کمپنیوں کا ملکی مارکیٹ میں حصہ ایک تہائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بڑی کنزیومر کمپنیوں کی فروخت میں 3 فیصد کمی سے فروخت کا حجم 773.4 ارب روپے ہو گیا۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار سنی کمار نے کہا ہے کہ اقتصادی سست روی کے باعث صارفین کی قوت خرید کم ہوئی ہے۔ پی ایس ایکس سے رجسٹرد صارف کمپنیوں میں انڈس موٹرز، تھل لمیٹڈ، ہنڈا کار، نیسلے، پیکجز، کولگیٹ، گلیکسو اور ایبٹ سمیت دیگر بڑی صارف کمپنیاں بھی شامل ہیں۔