وفاقی حکومت کی آئندہ مالی سال 2020- 21 بجٹ 7.6 کھرب روپے رکھنے کی تجویز

821

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے وفاقی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، وفاقی کابینہ نے 7.6 کھرب روپے کے بجٹ سٹریٹجی پیپر 2020-21 کی منظوری دے دی ہے۔ 

پی ٹی آئی ملک میں تیسرا بجٹ جون 2020 میں پیش کرے گی۔ وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے سٹریٹجی پیپر کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے آئندہ بجٹ میں ایک کھرب روپے کے اضافی ٹیکس تجویز کیے ہیں۔

نئے مالی سال 2020-21 میں افراطِ زر کا ہدف 8.4 فیصد رکھا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے ترقی کی شرح کے ہدف تین فیصد کرنے کی منظوری دی ہے۔

سٹریٹجی پیپر کے مطابق 7.6 کھرب روپے کے بجٹ میں سے 4.64 کھرب روپے اندرونی و بیرونی قرضوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here