کراچی: کالگیٹ پامولیو نے اقبال علی لاکھانی کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کرلیا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چئیرمین کے عہدوں کےلیے تعیناتیاں کی ہیں جس کے مطابق اقبال علی لاکھانی کو ایک بار پھر چیئرمین جبکہ ذوالفقار علی لاکھانی دوبارہ چیف ایگزیکٹو کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
دونوں تقرریاں 17مارچ 2020ء سے نافذ العمل ہوں گی۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے ذولفقار علی لاکھانی کو بھی ایک بار پھر چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔