کراچی: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے کریسنٹ سٹیل اینڈ الائیڈ پراڈکس لمیٹڈ کے ساتھ 16 اور 24 انچ قطر کے پائپوں کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے جن کی مالیت 1,688 ملین روپے بنتی ہے جس بارے میں کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔
کمپنی نے نوٹیفیکیشن میں مزید کہا ہے کہ اس کنٹریکٹ پر اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی پر عملدرآمد ہونے کا امکان ہے۔