ٹیکسٹائل سیکٹر کی عمدہ کار کردگی ، سات ماہ میں برآمدات میں اضافہ!

سات ماہ میں تیار شدہ لباس کی برآمدات سے 18لاکھ 32ہزار486 ملین ڈالر، خام کپاس کی برآمد سے 15ہزار 889ملین ڈالر اور سوت کی برآمد سے 640 ملین ڈالر کمائے گئے۔

733

اسلام آباد:پاکستان کی معیشت میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ملکی درآمدات میں اس شعبے کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔  اب اس شعبے سے زبردست خبر سامنے آئی  ہے اور وہ یہ کہ مالی سال 2019-20 کے سات ماہ میں اس سیکٹر کی برآمدات میں 3.6 کا اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2019-20 کے جولائی سے جنوری کے عرصے میں 80لاکھ 99ہزار885 ملین ڈالر ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں جبکہ  گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ان  برآمدات کا حجم 78لاکھ 12ہزار418 ملین ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا اور چین کے تجارتی تنازعات کے باعث پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ متوقع

یہ بھی پڑھیے: فروری 2020ء میں برآمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا، مشیر تجارت

قومی ادارہ  برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خام کپاس کی برآمدات میں 9.99 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس مالی سال 11ہزار920 میٹرک ٹن خام کپاس برآمد کی گئی جس کی مالیت 15ہزار 889ملین ڈالر ہے۔ پچھلے برس  14 ہزار 446ملین ڈالر مالیت کی آٹھ ہزار 910میٹرک ٹن خام کپاس برآمد کی گئی تھی ۔

مزید برآں موجودہ مالی سال کے سات ماہ میں  640 ملین ڈالر مالیت کی دو لاکھ 62ہزار513میٹرک ٹن سوت برآمد کی گئی جبکہ پچھلے برس دو لاکھ 41 ہزار 36 میٹرک ٹن سوت برآمد کی گئی تھی جس کی مالیت چھ لاکھ 35 ہزار 40 ملین ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیے: برآمدت کے فروغ اور 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل

سات ماہ میں تیار شدہ لباس کی برآمدات میں 6.27 فیصد کا اٖضافہ ہوا جس سے 18لاکھ 32ہزار486  ملین ڈالر کمائے گئے۔ گزشتہ برس اسی مد میں 17 لاکھ 24 ہزار 361ملین ڈالر کمائے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here