ملک بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کانسیپٹ پیپر منظور

666

اسلام آباد: کانسیپٹ کلیئرنس کمیٹی یا سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا خصوصی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں ہوا جس کا مقصد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کانسیپٹ پیپر بعنوان قومی ہنگامی صورتِ حال کے حوالے سے پاکستان کی تیاری اور کورونا وائرس کے تدارک کے تناظر میں ردِعمل کو اپروو کرنا تھا۔

پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی ظفر حسن اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی ویکسین ابتدائی مراحل میں، تباہ کاریاں جولائی اگست تک جاری رہ سکتی ہیں

یہ منصوبہ چیف ہیلتھ کی جانب سے پیش کیا گیا جنہوں نے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا کہ وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کوارڈینیشن نے یہ پروپوزل پیش کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں ملکی تیاری کے حوالے سے صلاحیت اور ردِعمل کو بڑھایا جائے۔

اس منصوبے کا مقصد قومی و صوبائی سطحوں پر ایک فنکشنل کوارڈینیشن میکانزم کی تشکیل ہے تاکہ کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ترقی پذیر معیشتیں تباہ ہو سکتی ہیں، دنیا قرضے معاف کرنے پر غور کرے

وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر کیسز کی شناخت اور تشخیص کے لیے تیاری کر رہی ہے اور اس نے موثر انداز سے کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سرویلنس کے نظام کو مضبوط بنانے، کیس مینجمنٹ، انفیکشن سے بچائو اور کنٹرول، رسک کمیونیکیشن اور کوارڈینینشن  کا عمل مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا کہ مضبوط نگرانی وبا کو مزید پھیلائو سے روکے گی۔ ان کا کہنا تھا، پاکستان میں پہلے ہی قانون بعنوان ایمرجنسی ڈیزیزز کنٹرول ایکٹ موجود ہے جو کوئی بھی وبا پھوٹنے کی صورت میں فی الفور اقدامات کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو وبا پر قابو پانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے کئی نئے مریض سامنے آنے پر پاکستان میں مجموعی تعداد 236 ہو گئی

اکنامک افیئرز ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر سعید پرویز عباس نے اجلاس میں آگاہ کیا کہ عالمی بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے وائرس کے تدارک کے لیے قرضہ دیا گیا ہے، قرضوں کے حوالے سے دیگر کثیر الجہتی تنظیموں سے  بھی فنانسنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔

دریں اثناء، سی ڈی ڈبلیو پی فورم نے کانسیپٹ کلیئرنس پروپوزل قبول کر لیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here