سینئر بنکار ظفر مسعود بنک آف پنجاب کے صدر تعینات

581

کراچی: پنجاب حکومت نے ظفر مسعود کو بنک آف پنجاب کا صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کر دیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ خزانہ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، تعیناتی اسی صورت میں کی جائے گی جب سٹیٹ بنک آف پاکستان امیدوار کو عہدے کے لیے موزوں قرار دینے کے علاوہ ان کی مناسب طور پر جانچ کرے گا۔

پرافٹ اُردو نے جب ظفر مسعود سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کر دی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ نوٹیفیکیشن میں کچھ نکات ایسے ہیں جن پر فی الحال عمل ہونا ہے۔

ظفر مسعود اس وقت انفرازمین پاکستان کے قائم مقام سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ ایک کریڈٹ فنانسنگ کمپنی ہے جو اس وقت عالمی معاشی اداروں کی مدد سے تشکیل کے مراحل میں ہے۔ وہ نیشنل بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رُکن ہونے کے علاوہ کرنداز پاکستان میں کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اعجاز الرحمان قریشی بنک آف پنجاب کے قائم مقام صدر تعینات

وہ اگست 2018 تک وزارت خزانہ کے ذیلی ادارے نیشنل سیونگز میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ بنکنگ کا خاصا وسیع تجربہ رکھتا ہے جیسا کہ وہ بارکلے بنک (جہاں وہ جنوبی افریقہ کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے)، دبئی اسلامک بنک، سٹی بنک اور امریکن ایکسپریس بنک پاکستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ واضح رہے کہ پنجاب بنک کے لیے زیرغور امیدواروں میں ظفر مسعود کا نام بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: بنک الفلاح کے صدر کے طور پر عاطف باجوہ کا نام فائنل

قبل ازیں، جنوری 2020 میں عاطف باجوہ کا نام بنک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او کے طور پر فائنل کیا گیا تھا تاہم، انہوں نے ذاتی وجوہات اور فروری میں بنک الفلاح کے پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے معذرت کر لی تھی جس کے باعث یہ عہدہ ایک بار پھر خالی ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here