ایف بی آر نے ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر 60 ملین روپے سے زیادہ کے سگریٹ ضبط کر لیے

181

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو مختلف کارروائیوں میں 60 ملین روپے مالیت سے زیادہ کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو (حیدرآباد) اور ریجنل ٹیکس آفس (سکھر) کے اعلیٰ حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس وقت 2.7 ملین (271 کارٹن) نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کیے جب انہوں نے سکھر بائی پاس کے قریب شیخ گڈز ٹرانسپورٹ پر چھاپا مارا۔

ان مصنوعات کی قیمت ایک اندازے کے مطابق، 60 ملین روپے بنتی ہے کیوں کہ ملزموں نے ان مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا چھاپہ، ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر 630 ملین روپے مالیت کے سگریٹ ضبط

دوسری جانب آر ٹی او پشاور کے کمشنر طارق جمیل خٹک نے نوشہرہ اور چمکانی پولیس کی مدد سے ایک وہیکل (ایل او ٹی 1801) کی تلاشی کے دوران 1.5 ملین نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کیے جن کی مالیت 2.7 ملین روپے بنتی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ملزم خیبرپختونخوا سے سگریٹ پنجاب منتقل کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے ضبط کی گئی مصنوعات پشاور ٹیکس آفس میں منتقل کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ائیرپورٹ سے بھاری مقدار میں برانڈڈ سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان کو جانے دیا گیا

حکام کے مطابق، ایف بی آر نے ان عناصر کے خلاف اپنی نگرانی کا عمل بڑھا دیا ہے جو ملک بھر میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here