لاہور: کریانہ سٹوروں کے لیے شروع کیا گیا سٹارٹ اپ ’’تاجر‘‘ بالآخر وائی کامبی نیٹر (Y Combinator) سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے تاکہ مقامی مارکیٹ میں اپنی حصہ جگہ بنا سکے۔
نیا سٹارٹ اَپ وائی کامبی نیٹر کے جاری بیج کا حصہ ہے اور یہ آج ڈیمو ڈے کے بعد ایکسلریٹر سے گریجویٹ ہو گا۔ پاکستانی سٹارٹ اَپ کو وائی کامبی نیٹر پروگرام کے تحت 150,000 ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
یہ سٹارٹ اَپ 2018 میں دو بھائیوں بابر خان اور اسماعیل خان نے تخلیق کیا، تاجر نے ملک کے کریانہ سٹوروں کے لیے یہ آسان بنا دیا ہے کہ مالکان اب دکان پر موجود رہتے ہوئے ہی اپنے کریانہ سٹور کے لیے انونٹری حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ سٹارٹ اَپ فی الحال فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز (ایف ایم سی جی) فروخت کر رہا ہے جن میں سافٹ ڈرنکز، بسکٹ، شیمپو اور اشیائے خورد و نوش، چاول اور گندم وغیرہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: چالان ادا کرنے کیلئے اَب بینک جانے کی ضرورت نہیں ، ای پیمنٹ ایپ سے گھر بیٹھے ادائیگی ممکن
کریانہ سٹور عموماً ایک فرد چلاتا ہے جس کا ہول سیل مارکیٹ سے چیزوں کی خریداری پر گھنٹوں کا وقت خرچ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جب خریداری کر رہا ہوتا ہے تو سٹور بند رہتا ہے۔










































