کراچی: حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل )نے اپنے کسی ملازم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
حبیب بینک کی جانب سے فیس پیج پر جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ ایچ بی ایل کے کراچی دفتر کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن یہ خبر درست نہیں ہے۔
