کورونا وائرس کا خوف، ایپل کا چین سے باہر اپنے تمام سٹورز دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان

356

کیلی فورنیا: آئی فونز بنانے والی کمپنی ایپل  نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چین کے سوا دنیا بھر میں اپنے سٹورز دو ہفتوں تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایپل  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹَم کُک نے کمپنی کی ویب سائٹ ایک تحریری بیان میں کہا ہے ،’’ہم چین کے علاوہ دنیا بھر میں اپنے سٹور 27 مارچ تک بند کر رہے ہیں۔‘‘

 ٹم کک نے مزید کہا کہ چین کے علاوہ دنیا بھر میں ایپل کے دفاتر میں اوقات کار میں بھی رعایت کی جا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ملازمین کسی بھی وقت کام کرکے اپنی ڈیوٹی پوری کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وائرس، آئی فونزکی سپلائی متاثر ،ایپل کو آمدن میں کمی کا سامنا

کورونا وائرس، امریکا کے ہنگامی اقدامات، 50 ارب ڈالر کی منظوری، تیل ذخیرہ کرنے کی ہدایت

کورونا وائرس، برٹش ائیرویز بقاء کے خطرے سے دوچار، نارویجن ائیر لائن کو حکومت سے مالی امداد مانگنا پڑ گئی

چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آنے کے بعد جمعہ کو ایپل نے چین میں موجود اپنے 42 برانڈڈ سٹور کھول دئیے تھے۔

کمپنی کے سی ای او کے مطابق ایپل نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف طبی اور حفاظتی اقدامات کے لیے 15 ملین ڈالر عطیات دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیامیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے ، پانچ ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔ چین کے بعد ایران ، اٹلی اور جنوبی کوریا سب سے زیادہ متاثرہ ممالک می

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here