کیلی فورنیا: آئی فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چین کے سوا دنیا بھر میں اپنے سٹورز دو ہفتوں تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹَم کُک نے کمپنی کی ویب سائٹ ایک تحریری بیان میں کہا ہے ،’’ہم چین کے علاوہ دنیا بھر میں اپنے سٹور 27 مارچ تک بند کر رہے ہیں۔‘‘
ٹم کک نے مزید کہا کہ چین کے علاوہ دنیا بھر میں ایپل کے دفاتر میں اوقات کار میں بھی رعایت کی جا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ملازمین کسی بھی وقت کام کرکے اپنی ڈیوٹی پوری کرسکتے ہیں۔
چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آنے کے بعد جمعہ کو ایپل نے چین میں موجود اپنے 42 برانڈڈ سٹور کھول دئیے تھے۔
کمپنی کے سی ای او کے مطابق ایپل نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف طبی اور حفاظتی اقدامات کے لیے 15 ملین ڈالر عطیات دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیامیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے ، پانچ ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔ چین کے بعد ایران ، اٹلی اور جنوبی کوریا سب سے زیادہ متاثرہ ممالک می