ایس ای سی پی کی جانب سے بارہا بندش کے بعد سٹاک مارکیٹ کی صورتِ حال کا جائزہ

549

کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)  اور پاکستان سٹاک ایکسچینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی اور سنٹرل ڈیپازیٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹوز نے گزشتہ روز (جمعہ) سٹاک مارکیٹ کی صورتِ حال، رسک مینجمنٹ اور عمومی کاروباری سرگرمیوں کے جاری رہنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ان حالات کا جائزہ لیا۔

ریگولیٹری ادارے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق، یہ اجلاس انڈیکس کی بنیاد پر چلنے والی مارکیٹ کے رواں ہفتے تیسری بار رُک جانے کے بعد بلایا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے یہ یقین دہانی کروائی کہ رسک مینجمنٹ سسٹم مناسب طور پر کام کر رہا ہے اور مارجن بروقت جمع کیے جا رہے ہیں۔ مارکیٹ کی سرگرمیاں مجموعی طور پر موزوں انداز سے چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج تین برسوں کی کم ترین سطح پر۔۔۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے مزید کہا کہ ان کے کاروبار مستقل جاری رکھنے کے منصوبے اور ڈیزاسٹر ریکوری سیٹ اَپ موجود ہے جو ایس ای سی پی کی ہدایت پر قائم کیا گیا۔

ایس ای سی پی کے سربراہ نے تجارت، کلیئرنگ، سیٹلمنٹ اور کسٹڈی سروسز کے تناظر میں لازمی تربیت فراہم کرنے پر زور دیا جب کہ مارکیٹ کے شرکت کنندگان کو یہ اجازت دی گئی کہ وہ ایسے سسٹمز میں محدود رسائی دیں جہاں آن سائٹ سرگرمیاں یا طبعی رسائی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خلاف مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کے بعد بحال، ایشیائی، امریکی اور یورپی سٹاک مارکیٹس لڑکھڑا گئیں

ایس ای س پی نے سی ای اوز کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں، مارکیٹ کے شرکت کنندگان کو بلاتعطل رسائی کی فراہمی جاری رکھیں اور موثر رسک مینجمنٹ کا نظام یقینی بنائیں جب کہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور کمیٹیز کے ساتھ فعال انداز سے منسلک رہیں تاکہ گہرا رابطہ تشکیل دیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here