وفاقی کابینہ کا اجلاس، چئیرمین ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کی تعیناتی 11 نکاتی ایجنڈے میں شامل

480

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج (منگل) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کےچئیرمین پالیسی بورڈ کی تعیناتی کے حوالے سے فنانس ڈویژن کی سمری زیرِ غور آنے کا امکان ہے، فنانس ڈویژن نے چئیرمین تعیناتی کے لیے سفارشات کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ وزارتِ کامرس اور ٹیکسٹائل کی سمری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مذکورہ وزارت نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بھارت سے کیڑے مار سپرے درآمد کرنے کی اجازت دینے کا کہا ہے، یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے استعمال کیے جانے والا سپرے مقامی بازاروں میں دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  سعدیہ خان تین سال کے لیے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کمیشنر تعینات

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے   سعدیہ خان کو تین سال کے لیےکمیشنرسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) تعینات کیا تھا۔وفاقی کابینہ نےکمیشنر ایس ای سی پی کی تعیناتی کا فیصلہ 20 فروری کو ایک اجلاس میں کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here