بدترین مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ معمولی بحال، 636 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 37695 پر بند

584

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سوموار کی بدترین مندی کے بعد منگل کو کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے سے مندی کا اثر کچھ حد تک زائل ہوا اور مارکیٹ کا اختتام 636 پوائنٹس اضافے سے 37695 کی حد پر ہوا۔ 

سوموار کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 30 فیصد گر گئی تھیں البتہ منگل کے کاروباری روز کے دوران تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک بحال ہوئی، تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹ کو گزشتہ روز کی نسبت آج (منگل) کو بہتر کاروبار کرنے میں مدد ملی ہے۔

منگل کو جیسے ہی کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 145 پوائنٹس کمی سے 36913 کی سطح پر آگیا تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر قائم نہ رہا اور مارکیٹ میں تیزی آنے سے 675 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 37734 کی سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں گزشتہ روز کی نسبت 636 پوائنٹس اضافے سے 37695 پوائنٹس پر کاروباری روز کا اختتام ہوا۔

دیگر انڈیکسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 448 پوائنٹس بڑھنے سے 58741 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 309 پوائنٹس مثبت ہو کر 26184 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ سیشن (سوموار) کو مجموعی طور پر کاروباری حجم 307.96 ملین سے کم ہو کر 274.48 تک رہ گیا تھا۔

تاہم منگل کو میپل لیف سیمنٹ، پاک پیٹرولیم لمیٹڈ اور فوجی سیمنٹ کمپنی سٹاک ٹیبل میں نمایاں نظر آئے، کے ایس 100 انڈیکس کے بینکنگ، کھاد اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر میں مثبت کاروبار ہوا جبکہ حبیب بینک لمیٹڈ، بینک الحبیب لمیٹڈ اور ایم سی بی بینک نے مثبت تجارت کرکے کاروبار پر اچھے اثرات مرتب کیے۔

آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر، اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کاروباری سیشن میں تیزی کا باعث بنیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here