کرونا وائرس کے خدشات: ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

579

بیجنگ: کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی تنزلی جاری ہے، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث معیشتوں کو نقصان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایشیا کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان غالب ہے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ 11 سو 17 پوائنٹس کی مندی پر بند ہوا۔ چینی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 4 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
ہانگ کانگ انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 11 سو 6 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ جنوبی کوریا اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 4 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔
ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی آج کریش کر گئی اور 100 انڈیکس 21 سو سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔ پوائنٹس میں بدترین کمی کے بعد بینچ مارک انڈیکس 36 ہزار 113 پوائنٹس پر آگیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here