اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

793

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ری گیسیفائیڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (آر ال این جی) کی حالیہ مہینے کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنی (ایس ایس جی سی) کے سسٹم میں موجود درآمد شدہ آر ایل این جی کی فروخت کی قیمت میں فروری کی نسبت مارچ میں صفر اعشاریہ 17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (ملین برٹش تھرمل یونٹ) اضافہ کیا گیا ہے۔

آر ایل این جی کی ایس ایس جی سی کے سسٹم کے لیے نئی قیمت 11.3681 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے جو گزشتہ مہینے 11.1943 ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: اوگرا کا ٹیکس دہندگان کے پیسے سے ایل این جی سکینڈل میں مبینہ ملوث ملازمین کو قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

اسی طرح، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نظام میں درآمد شدہ آر ایل این جی کی فروخت کی قیمت میں گزشتہ ماہ کی نسبت موجودہ مہینے کے لیے صفر اعشاریہ 16 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایل این جی اسکینڈل، کاروباری شخصیت اقبال احمد گرفتار

ایس این جی پی ایل کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.3670 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جو فروری میں 11.1975 ڈالر تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here