‘ڈیجیٹل اکانومی کی ترقی کے لیے کنٹینٹ ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے’

670

لاہور: پاکستان میں ای کامرس کاروبار میں آسانی اور ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے حوالے سے چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کےنمائندگان نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں پی ٹی اے کو پیش آنے والے غیر قانونی آن لائن مواد کے مسائل زیرِ بحث آئے، آزادی رائے اور کنٹینٹ ریگولیشن کے درمیان متوازی سوچ اپنانے سے متعلق متفقہ طور پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔

اس موقع پر تمام سٹیک ہولڈرز، غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیاں، اے آئی سی اور سول سوسائٹی نے بورڈ کی سطح پر مشاورت کے ذریعے سٹیزن پروٹیکشن (آن لائن نقصان کے مخالف) رولز 2020 متعارف کرانے کی سفارش کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here