ٹی سی ایل کے دو فولڈ ایبل کانسیپٹ فون جو آپ کو حیران کر دیں گے

473

لاہور: فولڈ ایبل فونز سمارٹ فونز کی دنیا کا ایک نیا تصور ہیں جن کا آغاز گزشتہ برس سام سنگ نے اپنے گلیکسی فولڈ سے کیا جو کچھ خاص متاثر نہیں کر سکا جس کے چند روز بعد ہی ہواوے میٹ ایکس متعارف کروایا گیا۔

یوں فولڈ ایبل فونز کی ایک مارکیٹ قائم ہو گئی جیسا کہ موٹرولا ریز اور گلیکسی زی فلپ فونز مختلف ڈیزائنز کے ساتھ متعارف کروائے گئے مگر ماہرین کا کہنا ہے، بہ ظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فولڈ ایبل فونز کا دور جلد ختم ہو جائے گا اور ان کی جگہ رول ایبل یا سکرول ایبل فونز لے لیں گے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ ایپل کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار، چوکور شکل کے فولڈ ایبل موبائل فونز متعارف کروا دیئے

ٹی سی ایل بجٹ سمارٹ ٹی وی بنانے کے لیے معروف ہے مگر وہ کافی عرصہ سے کانسیپٹ فولڈ ایبل فونز کی تیاری میں مصروف ہے اور اب جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، ان کے مطابق، یہ فولڈ ایبل فونز منفرد ڈیزائن کے حامل ہوں گے۔

گزشتہ ماہ سی نیٹ نے ٹی سی ایل کے سمارٹ فونز کی کچھ تصاویر جاری کیں، ایک سمارٹ فون کا سلائیڈ آئوٹ ڈسپلے سے بھرپور تھا اور کمپنی نے اب اس کا پروٹوٹائپ ماڈل پیش کر دیا ہے۔

دیکھنے میں بہ ظاہر یہ فون عام ہی نظر آتا ہے مگر فون کا فریم کھینچا جائے تو سکرین پھیل جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹر ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کی تجویز

فون کا ڈسپلے 6.75 انچ کا ہے مگر جب اسے کھولا جاتا ہے تو یہ 7.8 انچ کا ہو جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق، یہ ڈمی پروٹوٹائپ ہے اور ورکنگ پروٹوٹائپ پر فی الحال کام ہو رہا ہے جس میں خودکار طور پر ڈسپلے کے کھلنے اور بند ہونے کا میکانزم بھی شامل ہو گا۔

اس فون میں پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے مگر اس کے باوجود یہ بہت سمارٹ دکھائی دیتا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی نے ایک اور فون بھی پیش کیا ہے جو تین حصوں میں کھلتا ہے۔

یہ فون بند ہو تو 6.75 انچ کا ہوتا ہے اور کھولا جائے تو 10 انچ کے ٹیبلٹ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

یہ کانسیپٹ فونز اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کریں گے جس میں بیک پر چار کیمرے ہوں گے۔ یہ دونوں فون فی الحال عام صارفین کے لیے جلد دستیاب ہونے کا امکان نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here