مالی بحران کے شکار بھارتی ’یس بینک ‘کا انتظام ریزوربینک آف انڈیا نے سنبھال کیا، اکائونٹ ہولڈرز، سرمایہ کارپریشان

526

نئی دہلی : بھاری مالی بحران کے شکار بھارت کے یس بینک (Yes Bank)  پر ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے پابندی عائد کردی  گئی ہے جس کے بعد یس بینک کے اکائونٹ  ہولڈرز پچاس ہزار روپے سے زیادہ رقم نہیں نکال سکتے۔

یس بینک پر قرض کا بوجھ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے مالی حالت خراب ہے،جمعہ کو بینک کے شئیرز 85 فیصد گر ئے تھے۔

پابندی کے اعلان نے بینک کے شئیر ہولڈرز، سرمایہ کاروں اور اکائونٹ ہولڈرز کو پریشانی کا شکار کردیا ہے۔

ریزرو بینک نے مودی حکومت سے مشاورت کے بعد یس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کردیا ہے ، آر بی آئی کے مطابق یہ فیصلہ بینک کی خراب مالی حالت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سٹیٹ بینک آف انڈیا کے سابق  چیف فنانشل آفیسر پرشانت کمار کو یس بینک کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔

ریزروبینک آف انڈیا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس یس بینک میں ایک سے زیادہ اکاؤنٹس ہیں تب بھی وہ صرف 50ہزار روپے ہی نکال سکتا ہے۔

یس بینک کے اکاؤنٹ اور شیئر ہولڈر آر بی آئی کے نئے فیصلے سے پریشان ہیں، میرٹھ میں بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ ہولڈروں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئی تھی۔

سابق ایم ڈی پر منی لانڈرنگ کا الزام

یس بینک کے مالی بحران اور آر بی آئی کی جانب سے اس کا انتظام سنبھالے جانے کے بعد اس معاملے سے جڑی ایک بڑی خبر یہ ہے کہ یس بینک کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر رانا کپور کی ممبئی رہائش پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہکاروں  نے چھاپہ مارا ہےاور رانا کپور کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

رانا کپور نے تقریبا 13 ماہ قبل یس بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

صارفین کی جمع پونجی محفوظ ہے: بھارتی وزیر خزانہ

ادھر بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ یس بینک کے سبھی صارفین کی جمع پونجی محفوظ ہے اور وہ مسلسل ریزرو بینک کے رابطہ میں ہیں، نجی شعبہ کے اس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ریزرو بینک نے منسوخ کردیا ہے اور بورڈ آف ڈائرکٹر کی جگہ پر ایڈمنسٹریٹر منتخب کیا گیا ہے۔

نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ وہ صارفین کو یقین دہانی کراناچاہتی ہیں کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور صارفین، بینک اور معیشت کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریزرو بینک کے گورنر نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کو جلد ہی حل کرلیاجائے گا،حکومت اور ریزرو بینک دونوں اس معاملے پر نظر رکھ رہے ہیں،ریزرو بینک کے ساتھ وہ خود گزشتہ کچھ مہینوں سے اس بینک کی نگرانی کررہی تھیں اور جو اقدام کئے گئے ہیں وہ سبھی کے حق میں ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیحات یہ یقین دہانی کرانا ہے کہ بینک کے صارفین 50 ہزار روپے نکالنے کے اہل ہوں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here